مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 60
تہی دست رہنا پڑتا ہے۔یہاں تک کہ میں نے مولوی کریم بخش صاحب کی زبانی سنا ہے کہ جو آٹھ سَو روپیہ مجھ کو آپ نے بھیجا تھا وہ بھی قرضہ لے کر ہی بھیجا تھا۔(سو ا من)۱؎ سے لَاتَبْسُطْ کُلَّ الْبَسَطِ کی طرف خیال رکھنا چاہئے اور اپنے نفس سے ایک مستحکم عہد کر لیں کہ تیسرا یا چوتھا حصہ تنخواہ میں سے خرچ کریں اور باقی کسی دوکان وغیرہ میں جمع کرا دیں۔امید کہ ان امور سے آپ مجھ کو اطلاع دیں گے۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام خاکسار ۲۲؍ فروری ۱۸۸۸ء غلام احمد از قادیان