مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 576
مکتوبات احمد ۵۷۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۸۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز عرصہ زیادہ دو ہفتہ سے لودھیا نہ میں ہے اور بار ہا بخلوص قلب آپ کے لئے دعا کی گئی ہے۔ امید ہے کہ خدا تعالیٰ بہر حال آپ کیلئے بہتر کرے ۔ اسی کی طرف رجوع رکھو اور بے قرار مت ہو۔ وہ کریم و رحیم ہے اور میں لودھیا نہ میں محلہ اقبال گنج میں بر مکان شاہزادہ حید را تر ا ہوا ہوں ۔ ۱۵ جولائی ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۸۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی اخویم - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا خط مدت کے بعد آیا۔ برابر آپ کے لئے بتوجہ دعا کی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے ۔ تسلی رکھو اور اپنے حالات سے بلا تاخیر اطلاع فرماتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ یکم اگست ۱۸۹۰ء والسلام از لودھیانه محله اقبال گنج مکان شاہزادہ حیدر نوٹ : اس کے بعد چوہدری صاحب کی تبدیلی محکمہ ریلوے پولیس میں ہو گئی۔ چوہدری صاحب اس کے متعلق حضرت اقدس کو لکھتے رہتے تھے اور آپ ہر خط میں ان کو تسلی اور اطمینان دلاتے تھے۔ آخر خدا تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور چوہدری صاحب کو حسب مراد کا میابی ہو گئی ۔ حقیقت میں یہی وہ نشانات اور خوارق تھے ۔