مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 575 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 575

مکتوب نمبر ۱۷۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔پیراں دتا بغایت درجہ آپ کے وعدہ کا منتظر ہے اور کسی غریب کا کام کردینا نہایت ثواب ہے۔آپ خاص توجہ فرما کر اس کے لئے کوشش فرماویں۔آپ کے لئے برابر دعا بحضرت باری عزّاسمہ کی جاتی ہے۔امید کہ وقت پر ترتب اثر بھی ہوگا۔والسلام ۳؍جنوری ۱۸۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۱۷۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔مدت مدید کے بعد آپ کا خط پہنچا۔اس قدر خطوط کے ارسال میں توقف کرنا مناسب نہیں۔ہمیشہ استغفار میں مشغول رہیںکہ عمر کا ذرہ اعتبار نہیںاور جلد جلد اپنے حالات خیریت سے مطلع کرتے رہیں تا دعا کی جاوے۔اور میں قریباً بیس روز سے لودھیانہ میں ہوں۔شاید ۶؍ مارچ ۱۸۹۰ء تک جاؤں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۲۴؍فروری ۱۸۹۰ء خاکسار غلام احمد از لودھیانہ