مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 496 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 496

مکتوب نمبر۵۹ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کے دوست کے لئے کئی دفعہ دعا کی گئی۔اگر کچھ مادہ سعادت مخفی ہے تو کسی وقت اثر کرے گی۔ورنہ تہیدست ازل کا کیا علاج۔آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو غیروں کی طرف التفات کرنے سے مستغنی کرے۔ٌ۔۱؎ رسالہ سراج منیر کاسب اسباب تیار ہے صرف یہ خیال ہے کہ اوّل خریداروں کی مجرد درخواستیں دو ہزار تک پہنچ جائیں، پھر چھپنا شروع ہو۔کیونکہ یہ کام بڑا ہے جس میں دو ہزار روپیہ کے قریب خرچ ہو گا۔آپ بھی اطلاع بخشیں کہ ایسے سچے شائق آپ کو کس قدر مل سکتے ہیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۱۱؍ مارچ ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۶۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۲۶؍ مارچ ۱۸۸۷ء کو بباعث ضروری کام رسالہ ’’ردّ ایک یا وہ گو‘‘ کے ایک ہفتہ کے لئے جانا پڑا ہے۔اس لئے اطلاع دیتا ہوں کہ اگر فرصت ہو تو امرتسر میں آپ کی ملاقات ہو جاوے۔والسلام ۱۳؍ مارچ ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد از قادیان