مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 495 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 495

مکتوب نمبر ۵۷ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ‘۔اشتہار پہنچا اور پچیس روپیہ بھی پہنچ گئے۔انشاء اللہ القدیر اشتہار دینے والے شرمندہ اور رُسوا ہونگے۔آج کل ہندوؤں کو اپنے قومی تعصب میں بہت کچھ اشتعال ہورہا ہے مگر دروغ کو فروغ تا کجا؟ خودنابود ہوجائیں گے۔شیخ مہر علی صاحب کے مقدمہ کی تاریخ پہلے آپ نے ۲۲؍فروری لکھی تھی۔اور اب آپ نے ۲۲ مارچ ۸۷ء لکھی ہے۔کیا پیشی سے پہلے تاریخ منسوخ ہوگئی یا تاریخ سے پہلے مقدمہ پیش ہوگیا۔اس سے ضرور اطلاع بخشیں۔چودھری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون پہنچے۔خاکسار ۲۲؍فروری ۱۸۸۷ء غلام احمدعفی عنہ ازقادیان مکتوب نمبر ۵۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی سلّمہٗ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج مبلغ پندرہ روپے بابت قیمت کتاب سرمہ چشم آریہ پہنچ گئے۔رسیداً اطلاع خدمت ہے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔میں دعا کروں گا۔اللہ تعالیٰ آپ کا تردّد دُور فرماوے۔والسلام ۸؍ مارچ ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان