مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 497
مکتوب نمبر ۶۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم سلّمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔مجھے کچھ بھی معلوم نہیں کہ کہاں اتروں گا۔انشاء اللہ وہاں جاکر اطلاع دوں گا۔اگرچہ میرا پتہ:۔ہال بازار۔مطبع ریاض ہند میں جاکر شیخ نور احمد سے جو مالک مطبع ہیں۔بخوبی مل سکتاہے۔مگر پھر بھی انشاء اللہ امرتسر میں جاکر آپ کو اطلاع دوں گا۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ۔اس خط پر تاریخ درج نہیں۔مگر مہر ۲۶؍ مارچ ۱۸۸۷ء کی ہے۔(عرفانی) مکتوب نمبر ۶۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔یہ عاجز امرتسر پہنچ گیا ہے۔شاید پیر منگل تک اس جگہ رہوں مگر بروز اتوار صرف ایک دن کے لئے لاہور جانے کاارادہ ہے۔اگر آپ تشریف لاویںتو میں کٹرہ مہاں سنگھ میں برمکان منشی محمد عمر صاحب داروغہ سابق اُترا ہوں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۳۰؍ مارچ ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد از امرتسر کٹرہ مہاں سنگھ