مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 444
ہے، یہ دنیا قائم ہے اور بہت کچھ برکات اور فیوض آئندہ اس کے وجود باجودسے اس کو نصیب ہونے والے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ عنقریب وہ تمام باتیں عام طور پر ظاہر ہوجائیں گی۔اگر چہ خاص طور پر اس کا مشاہدہ کرنے والے مشاہدہ بھی کرچکے ہیں۔والحمد للّٰہ علی ذٰلک۔اب تیسری بات یہ ہے کہ اس عالی جناب امام کی صداقت پرزمینی اور آسمانی نشان کیا کیا ظاہر ہوئے؟ سو اس کاجوا ب یہی ہے کہ اکثر وہ سب ظاہر ہوگئے جن کاحدیثوں میں ذکر ہوا ہے اور اکثر اکابرانِ دین کا بھی اسی چودہویں صدی پر اس کے ظہور فرمانے کا زمانہ کشفاً اور الہاماًظاہر ہو گیا ہے اور وہ اپنی اپنی تصنیفات میں اس کا ذکر بھی کر چکے ہیں اوران سب باتوں کے مفصل مذکور کے لئے ہمارے امام علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتابیں بھری پڑی تھیں۔خدا تعالیٰ دنیا کو ان کتابوں کے دیکھنے کی توفیق نصیب کرے تو پھر کسی قسم کا شک باقی نہ رہے گا۔اب رہی چوتھی بات کہ امام وقت کی طرف رجوع نہ کرنے کا باعث کس قسم کے آثار وقوع پذیر ہوتے ہیں تو جواب میں یہ گزارش کافی ہو گی کہ عیاںرا چہ بیان۔آج کامل تین سال ہوئے جو قہر الٰہی کے آثار کل دنیا میں آشکار ہو گئے ہیں مگر خاص کرکے ہند کا حال تو پوچھو ہی نہیں۔ابتدا تو طاعون سے ہوئی ہے مگر بعد اس کے قہر الٰہی کے نمونے جو وقتاً فوقتاً مخالف مغضوب قوموں کے لئے ہوئے جن کا ذکر خود اللہ جلّشانہ کی کتاب پاک میں موجود ہے، ظاہر ہو گئے ہیں۔اورپھر یہ نہیں کہ ایک وقت دیکھو طاعون کاحملہ باری باری سے کس طرح ہوتا ہے اور پھر یہ گو ہنوز روزِ اوّل ہے اوربعد اس کے قحط کو دیکھو پچھلے سال اس قدر شدت نہ تھی جتنی اس سال میں ہے۔اخبا ربینوںپر مخفی نہیں۔اس کے بعد زلزلہ آیا۔پہلی مرتبہ تو چند ایک پُر خطر منظر پر تھا۔جو خیر گزری اوربنگالہ ضلع رین کلکتہ سے لے کے دارجلنگ پر ایک وقت شدت سے ہواا و رکچھ خفیف سا نقصان بھی ہوا۔مگر جانوں کی خیرگزری اور بعد اس کے خفیف طور پر مختلف مقاموں پر کچھ کچھ حرکتیں اس کی ہوتی آئیں۔مگر پچھلی دفعہ جو ا س کا حادثہ ہو اجس کو ابھی چند مہینے گزرے، کس قیامت کا ہوا۔کتنی جانیںتلف ہوئیں اور کتنے مقامات زمین کے اندر دھنس گئے۔علی ہذا القیاس۔سیلاب کی بابت دیکھئے پہلے تو جب یہ چٹگام اوراس کے اطراف میں آیا تو کچھ کم نقصان ہوا مگر بار ثانی جوپٹنہ ضلع بھاگلپور اس کی نوبت پہنچی تو کیا کچھ خرابی نہ ہوئی۔صدہا گائوں غرقاب ہو گئے اور بے حساب بندگان خدا اور چارپائے ہلاک ہو گئے جس کا صحیح