مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 371 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 371

مکتوب نمبر۳۷ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آج کی ڈاک میں یک صد روپیہ مرسلہ آنمکرم ملا۔جزاکم اللّٰہُ خیر الجزاء واحسن الیکم فی الدنیا والعقبٰی آمین ثم آمین۔عجیب اتفاق ہے عین ضرورتوں کے وقت آپ کی طرف سے مدد پہنچتی ہے یہی دلیل اس بات پر ہے کہ اللہ جلشانہ ہر گز آپ کو ضائع نہیں کرے گا۔حسن من نصراللّٰہ نصرۃ۔میری طبیعت بہ نسبت سابق اب بہت اچھی ہے۔غالباً کسی نماز میں بھی آپ دعا سے فراموش نہیں رہتے۔آپ کے لئے دلی توجہ سے اور خلو ص سے بہت دعا ہو چکی ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ دعائیں ضرور اپنا اثر دکھائیں گی بلکہ جس قدر گھبراہٹ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ کوئی صورت تخفیف کی نکالتارہا ہے، درحقیقت یہ دعائوں کا اثر ہے۔وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔امید کہ اپنے حالات سے مجھے جلد جلد خبر دیتے رہیں جب تک قبولیتِ دعا کے پورے طور پر آثار ظاہر ہوں۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۱۵؍ اپریل ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭…٭…٭ مکتوب نمبر۳۸ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔خیرو عافیت اورآثار خدا تعالیٰ کے فضل کا حال سن کر بہت خوشی ہوئی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔اللہ جلّشانہٗ بہت غفور رحیم ہے۔میں بفضلہ تعالیٰ بخیریت ہوں۔اس طرف طاعون کا بہت زور ہے۔سنا ہے ایک دو مشتبہ وارداتیں امرتسر میں بھی ہوئی ہیں۔چند روز ہوئے ہیں میرے بدن پر بھی ایک گلٹی نکلی تھی۔پہلے کچھ خوفناک آثار معلوم ہوئے مگر پھر خدا تعالیٰ کے