مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 370
مکتوب نمبر ۳۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔میری طبیعت بفضلہ تعالیٰ بہ نسبت سابق اب بہتر ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔میں اکثر اوقات بلکہ کل نمازوں میں آپ کے رفع ہجوم غموم اور حاجت براری کے لئے دعا کرتا ہوں اور ا مید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے آپ کو گردابِ غموم سے بچا دے گا اور میں جانتا ہوں کہ جس قدر گھبراہٹ کو کم کیا گیا ہے وہ بھی دعائوں کااثر ہے۔امید کہ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع اور مسرورالوقت فرماتے رہیں۔باقی سب خیریت ہے۔بخدمت اخویم صاحبزادہ احمد عبدالرحمن صاحب اور اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب اوراخویم مولوی سلطان محمود صاحب کو السلام علیکم۔راقم خاکسار ۹؍ اپریل ۱۸۹۸ء مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان