مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 372 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 372

فضل سے اس کا زور جاتا رہا۔یہ ایک جدا ہاتھ میں غدود پھول گئے تھے اور یہ طاعون جوڑوں میں ہوتی ہے۔پس گوش یاکنج ران یا زیر بغل یا کوئی جوڑ کی جگہ جیسا کہ ہاتھ کے جوڑ یا پیروں کے۔تپ ساتھ ہوتا ہے۔ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے امید رکھتے ہیں کہ ہر ایک طرح ہمارے تمام احباب کو اس بلا سے بچاوے۔والسلام ۲۵؍ اپریل ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد ٭…٭…٭ مکتوب نمبر ۳۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔کل حالات مژدہ آپ کے خط سے معلوم ہو گئے۔اب پھر میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دعا میں توجہ بڑھا دوں گا اور کوشش کروں گا کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو آپ کے حق میں قبول فرمائے۔آپ جلد جلد مجھے اطلاع بھیجتے رہیں اور بہتر ہے کہ ہر روز مجھے اطلاع دیں۔زیادہ کیا لکھوں آپ کے تردّد سے بہت تشویش میں طبیعت ہے خدا تعالیٰ اس تشویش کو دور فرماوے۔آمین۔والسلام ۳؍ مئی ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان