مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 239
مکتوبات احمد ۲۳۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی بیوی مرحومہ کے لئے توجہ اور الحاح سے دعائے مغفرت کروں گا۔ اس جگہ موسمی بخار سے گھر میں اور بچوں کو بیماری ہے۔ اللہ تعالیٰ فضل کرے اور مرزا خدا بخش صاحب کی بیوی بھی تپ ۔۔۔۔۔۔ اب طاعون بھی ہمارے ملک سے نزدیک آگئی ہے۔ خدا تعالیٰ کا رحم درکار ہے۔ والسلام ☆☆☆ خاکسار مرز اغلام احمد از قادیان