مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 238 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 238

مکتوب نمبر۳۸ ملفوف یہ خط مرزا خدا بخش صاحب کے نام ہے۔چونکہ نواب صاحب ہی کے خط میں دوسرے ورق پر لکھ دیا گیاہے۔اس لئے میں نے بھی اسی سلسلہ میں اسے درج کردیا ہے۔(عرفانی) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی اخویم مرزا خدابخش صاحب سلّمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل میرے گھر میں والدہ محمود کو تپ اورگھبراہٹ اور بدحواسی کی سخت تکلیف ہوئی اورساتھ ہی عوارض اسقاط حمل کے ظاہر ہوئے۔معلوم ہوتا تھا کہ گویا چند منٹوں کے بعد خاتمہ زندگی ہے۔ا ب اس وقت کسی قدر تخفیف ہے۔مگر چونکہ تپ نوبتی ہے۔ا س لئے کل کا اندیشہ ہے اور آپ کے گھر میں سخت تپ چڑھتا ہے۔ا ندیشہ زیادہ ہے اگر رخصت لے کر آجائیںتو بہتر ہے۔آج کل کے تپ اندیشناک ہیں۔اطلاعاً لکھا گیا ہے اور آتے وقت ایک روپیہ کے انار بیدانہ لے آویں اور کچھ نہ لاویں کہ تمام بچے بیمار ہیں۔والسلام ۲۲؍ نومبر ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ