مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 240 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 240

مکتوب نمبر۴۰ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔خسرہ کا نکلنا ایک طرح پر جائے خوشی ہے کہ اس سے طاعون کا مادہ نکلتا ہے اور انشاء اللہ تین سال امن کے ساتھ گزرتے ہیں۔کیونکہ طبی تحقیق سے خسرہ اور چیچک کا مادہ اور طاعون کا مادہ ایک ہی ہے۔آپ تین تین چار چار رتی جدوار رگڑ کر کھاتے رہیںکہ اس مادہ اور طاعون کے مادہ کایہ تریاق ہے۔میں ہر وقت نماز میں اورخارج نماز کے آپ کے لئے دعاکرتا ہوں۔خط پہنچنے پر تردّد ہوا۔اس لئے جلدی سے مرزا خدا بخش آپ کی خدمت میں پہنچتے ہیں۔اللہ تعالیٰ جلد شفاء بخشے۔آمین ثم آمین۔اور میرے پر عدالت ضلع گورداسپور کی طرف سے تحصیل میں ایک مقدمہ انکم ٹیکس ہے جس میں مولوی حکیم نورالدین صاحب اور چھ سات اور آدمی اور نیز مرزا خدا بخش صاحب میری طرف سے گواہ ہیں۔امید کہ تاریخ سے تین چار روز پہلے ہی مرزا صاحب کو روانہ قادیان فرماویں اور حالات سے جلد از جلد مطلع فرماتے رہیں۔خد ا تعالیٰ حافظ ہو۔(نوٹ:۔اس خط پر حضرت اپنا نام بھول گئے ہیںاور تاریخ بھی درج نہیں ہوئی) (عرفانی)