مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 208
وہ مدراس اور بنگلور کی طرف دورہ کر کے ہزار ہا آدمیوں کے دلوں سے تکفیر اور تکذیب کے غبار کو دُور کر آئے ہیں اور ہزار ہا کو ا س جماعت میں داخل کر آئے ہیں اور نہایت مستقیم اور قوی الایمان اور پہلے سے بھی نہایت ترقی پر ہیں۔ہماری جماعت اگرچہ غرباء اور ضعفاء کی جماعت ہے۔لیکن العزیز یہی علماء اور محققین کی جماعت ہے اور انہی کو میں متقی اور خداترس اور عارف حقائق پاتا ہوں۔اورنیک روحوں اور دلوں کو دن بدن خدا تعالیٰ کھینچ کر اس طرف لاتا ہے۔فالحمدللّٰہ علٰی ذالک۔خاکسار ۹؍ دسمبر ۱۸۹۴ء مرزا غلام احمد از قادیان