مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 495
قاضی نذر حسین صاحب ایڈیٹر قلقل ؔ کے نام (تعارفی نوٹ) قاضی نذر حسین صاحب نے بجنور سے ایک اخبار قلقل نام شائع کیا تھا۔یہ ۱۹۰۶ء کا واقعہ ہے اس زمانہ میں علی العموم اخبار نویس، الاماشاء اللہ اپنے کاروبار کی گرم بازاری کے لئے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے خلاف مضامین لکھنا بھی ضروری سمجھتے تھے اور بعض تو اسی مقصد کیلئے مخصوص اور وقف تھے۔یو۔پی میں بجنور سے کئی اخبارات وقتاً فوقتاً نکلتے رہے لیکن آخر وہ اپنے اَجْلِ مُسَمّٰی پر ختم ہو گئے۔قاضی صاحب نے بھی اپنے اخبار میں ایک مضمون لکھا جس میں سلسلہ کی سچائی پر حملہ کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اس نے اپنا پرچہ خاص طور پر روانہ کیا۔اس لئے حضرت اقدس نے خود اس کا جواب لکھا اور شائع بھی کر دیا۔اس مکتوب کے پڑھنے سے معلوم ہو گا کہ حضور نے اپنی صداقت کا ایک معیار دنیا کے سامنے پیش کیا کہ ’’ میں عیسیٰ پر ستی کے ستون کو توڑدوں ا وربجائے تثلیث کے توحید کو پھیلا دوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالت اور عظمت اور شان دنیا پر ظاہر کر وں۔پس اگر مجھ سے کروڑ نشان بھی ظاہر ہوں اور یہ علّتِ غائی ظہور میں نہ آئے تو میں جھوٹا ہوں۔پس دنیا مجھ سے کیوں دشمنی کرتی ہے۔وہ میرے انجام کو کیوں نہیںدیکھتی؟ آج دنیادیکھتی ہے اور جانتی ہے کہ آپ نے جو دعویٰ کیا تھا وہ کس قوت اور وضاحت سے پورا ہو اہے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ قادیان سے نکل کر پنجاب اور پنجاب سے نکل کر ہندوستان کے گوشہ گوشہ میں پھیلا اور اب ہندوستان سے نکل کر روئے زمین میں پھیل گیا اور دنیا کی ہرقوم اور ہر ملک میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کانام بلند ہورہا ہے اور عیسائیت کی شکست کو خود عیسائی قوم نے اپنے عمل اور اپنے قلم سے تسلیم کر لیا ہے۔جس مقصد کیلئے خد ا تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا تھا وہ پوری قوت اور شان سے پور اہوا اور ہر