مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 496
نیادن اس کی ترقی کی شعاعیں لے کر آتا ہے۔وہ جو مخالفت کیلئے کھڑے ہوئے تھے وہ اور ان کے اسباب ختم ہو گئے اور کوئی ان کا نام لیوا موجود نہیںاور اگر کوئی باقی ہے وہ اپنے انجام سے اس صداقت پر مہر کریں گے۔قاضی صاحب اور ان کے اخبار قلقل کو کوئی نہیں جانتا۔لیکن حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰۃ والسلام کی روحانی اور جسمانی نسل تادیر مبارک ہے اور دنیا کے ہر حصہ میں، دن رات کے ہر لحظہ میں آپ پر سلام بھیجا جا رہا ہے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ وَسَلَّمْ۔٭…٭…