مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 439 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 439

ا جاوے۔ہماری رائے میں مسلمانوں کی تسلی اور رفع تردّد کے واسطے اس سے بہتر اور کوئی طریق نہیں۔اگر آپ اس طریق بحث کو منظور فرماویں (اور امید واثق ہے کہ آپ اپنا ایک اہم منصبی اور مذہبی فرض یقین کر کے محض اِبْتِغَائً لِوَجْہِ اللّٰہِ وَھدائے خلق اللّٰہ ضرور قبول فرماویںگے) تو اطلاع بخشیں تاکہ مرزا صاحب سے بھی اس بارہ میں تصفیہ کر کے تاریخ مقرر ہوجاوے اور آپ کو لاہور تشریف لانے کی تکلیف دی جاوے۔تمام انتظام متعلقہ قیام امن وغیرہ ہمارے ذمہ ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو کسی قسم کی تکلیف نہ اُٹھانی پڑے گی۔جواب سے جلدی سرفراز فرماویں۔والسلام ٭ * ٭…٭…٭ ٭ (از ضمیمہ ریاض ہند امرتسر مورخہ ۲۴؍ اگست ۱۸۹۱ء صفحہ۱) * مجموعہ اشتہارات جلد ۱ صفحہ ۲۰۱ تا۲۰۳