مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 356

مکتوبات احمد ۳۵۶ جلد اول دے کر فرماتا ہے وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ لا اور فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُول کے رسول کا لفظ عام ہے جس میں رسول اور نبی اور محدث داخل ہیں ۔ پس اس پیشگوئی کے الہامی ہونے کے لئے ایک مسلمان کے لئے یہ دلیل کافی ہے جو منجانب اللہ ہونے کے دعوی کے ساتھ یہ پیشگوئی بیان کی گئی اور خدا تعالیٰ نے اس کو سچی کر کے دکھلا دیا۔ اور اگر آپ کے نزدیک یہ ممکن ہے کہ ایک شخص دراصل مفتری ہو اور سراسر دروغ گوئی سے کہے کہ میں خلیفہ اللہ اور مامور من اللہ اور مجد د وقت اور مسیح موعود ہوں اور میرے صدق کا نشان یہ ہے کہ اگر فلاں شخص مجھے اپنی بیٹی نہیں دے گا اور کسی دوسرے سے نکاح کر دے گا تو نکاح کے بعد تین برس تک بلکہ اس سے بہت قریب فوت ہو جائے گا اور پھر ایسا ہی واقعہ ہو جائے تو برائے خدا اس کی نظیر پیش کرو، ورنہ یا د رکھو کہ مرنے کے بعد اس انکار اور تکذیب اور تکفیر سے پوچھے جاؤ گے۔ خدا تعالیٰ صاف فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ ۔ سوچ کر دیکھو کہ اس کے یہی معنی ہیں جو شخص اپنے دعوی میں کا ذب ہو، اس کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی ۔ شیخ صاحب ! اب وقت ہے سمجھ جاؤ اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شیخی پیش نہیں جائے گی اور اگر کوئی نجومی یار مال یا جفری اس عاجز کی طرح دعوی کر کے کوئی پیشگوئی دکھلا سکتا ہے تو اس کی نظیر پیش کرو اور چند اخباروں میں درج کرا دو۔ اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہیں کر سکو گے اور ایسا نجومی ہلاک ہو گا ۔ خدا تعالیٰ تو اپنے نبی کو فرماتا ہے کہ اگر وہ ایک قول بھی اپنی طرف سے بناتا تو اس کی رگِ جان قطع کی جاتی ۔ پھر یہ کیونکر ہو کہ بجائے رگِ جان قطع کی جانے کے اللہ جل شانہ اس کوفر تو نبی کوفر ما عاجز کو جو آپ کی نظر میں کافر ، مفتری ، دجال، کذاب ہے، دشمنوں کے مقابل پر یہ عزت دے کہ تائید دعوی میں پیشگوئی پوری کرے ۔ کبھی دنیا میں یہ ہوا ہے کہ کا ذب کی خدا تعالیٰ نے ایسی مدد کی ہو؟ کہ وہ گیارہ برس سے خدا تعالیٰ پر یہ افترا کر رہا ہو کہ اس کی وحی ولایت اور وحی محدثیت میرے پر نازل ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس کی رگِ جان نہ کاٹے بلکہ اس کی پیشگوئیوں کو پورا کر کے آپ جیسے دشمنوں کو منفعل اور نادم اور لاجواب کرے اور آپ کی کوشش کا نتیجہ یہ ہو کہ آپ کی تکفیر سے پہلے تو کل پچہتر آدمی سالانہ جلسہ میں شریک ہوں اور بعد آپ کی تکفیر اور جانکاہی اور لوگوں کے ا المؤمن : ۲۹ الجن : ۲۷، ۲۸ - المؤمن : ۲۹