مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 273 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 273

مکتوب نمبر ۱۷ بانس بریلی کے ایک مسلمان کے خط کا جواب (تمہیدی نوٹ) او اخر فروری ۱۹۰۶ء میں بانس بریلی (یو۔پی) کے ایک مسلمان نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں ’’ینا بیع الاسلام‘‘ نام کی ایک مسیحی کتاب سے متاثر ہو کر دردناک خط لکھا اور اس کے جواب کا خواستگار ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو تو خدا تعالیٰ نے شوکت اسلام کے اظہار اور کسر صلیب ہی کے لئے مامور فرمایا تھا۔آپ نے اس کا جواب لکھا اور وہ جواب ایک مستقل رسالہ کی صورت میں شائع ہوا۔اگرچہ وہ جواب بجائے خود ایک رسالہ ہے لیکن وہ ایک خط ہی کا جواب اور مکتوب ہے۔اس لئے میں اس رسالہ کے موضوع کے لحاظ سے اسے پورا درج کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔اس جواب کے پڑھنے سے معلوم ہو گا کہ حضور کو کس قدر غیرتِ اسلام کے لئے ودیعت کی گئی تھی۔اس خط کا نام آپ نے چشمۂِ مسیحی تجویز فرمایا تھا۔(عرفانی کبیر)