مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 229 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 229

افواجِ ہند نے ماتحت حکام کو ترغیب دی کہ ایسی خوبصورت اور جوان عورتیں گوروں کی زنا کاری کے لئے بہم پہنچائی جائیں۔یہ ظاہر ہے کہ اگر ایسی ضرورتوں کے وقت جنہوں نے حکاّم کو ان قابل شرم تجویزوں کے لئے مجبور کیا۔انجیلوں میں کوئی تدبیر ہوتی تو وہ حلال طریق کو چھوڑ کر ناپاک طریقوں کو اپنے بہادر سپاہیوں میں رواج نہ دیتے۔اسلام میں کثرتِ ازدواج کی برکتوں نے ہریک زمانہ میں سلاطین کو ان ناپاک تدبیروں سے بچا لیا۔اسلامی سپاہی نکاح سے اپنے تئیں حرام کاری سے بچا لیتے ہیں۔اگر پادری صاحبان کوئی مخفی تدابیر انجیل کی حرام کاری سے بچانے کی یاد رکھتے ہیں تو اس طریق سے گورنمنٹ کو روک دیں کیونکہ اخبار ٹائمز نے اب پھر زور شور سے اس قانون کو دوبارہ جاری کرنے کے لئے سلسلہ جنبانی کی ہے۔یہ سب باتیں اس بات پر گواہ ہیں کہ انجیل کی تعلیم ناقص ہے اور اس میں تمدن کے ہریک پہلو کا لحاظ نہیں کیا گیا۔باقی آئندہ۔انشاء اللہ۔٭ الراقم: میرزا غلام احمد قادیانی