مکتوب آسٹریلیا — Page 354
نکالتا ہے یا مختلف؟ 354 ( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۱۳۴ مطبوعہ لندن) اللہ تعالیٰ نے مرد کو جور ول (Role) تفویض کیا ہے۔وہ حضرت مسیح موعود کی اس تحریر سے ظاہر ہے: اسلام میں عورتوں کی کس قدر عزت کی گئی ہے۔ایک طور سے تو مردوں کو عورتوں کا نوکر ٹھہرایا گیا ہے۔اور بہر حال مردوں کے لئے قرآن شریف میں حکم ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوف یعنی تم اپنی عورتوں سے ایسے حسن سلوک سے معاشرت کرو کہ ہر ایک عقلمند معلوم کر سکے کہ تم اپنی بیوی سے احسان اور مروت سے پیش آتے ہو۔“ (ایضاً) اگر دنیا اپنے گھروں کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے تو اسے اسی تعلیم پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔(الفضل انٹر نیشنل 11۔3۔2005)