مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 268 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 268

268 قدرتی گھڑیاں اڑھائی لاکھ ڈالر کی نیلم الیکڑ ایک گھڑی: پر تھ آسٹریلیا کے سائنس دانوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے دنیا کا سب سے زیادہ صحیح وقت دینے والا ٹائم پیس ایجاد کر لیا ہے۔اس کی صحت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہ ان ایٹمی گھڑیوں سے بھی ایک ہزار گنا زیادہ درست وقت بتاتا ہے جو دنیا کے بین الاقوامی معیاری وقت جی ایم ٹی (Greenwich Mean Time) کو ماپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ گھڑی اس حد تک صحیح ہے کہ ایک سیکنڈ کے دس لاکھ اربویں حصہ Millionth of a Billionth of a) (second کو بھی ماپ سکتی ہے۔زمین کی کشش ثقل (Gravity) سے وقت بدل جاتا ہے۔چنانچہ زمین سے جتنا اونچا آپ اٹھتے جائیں گے وقت اتنا ہی تیزی سے گزرے گا۔گھڑی کے موجدوں کا دعویٰ ہے کہ یہ گھڑی ایک اونچی عمارت کی پہلی اور آخری منزل کے وقت کا فرق بھی بتا سکتی ہے ( خواہ یہ سیکنڈ کا لاکھواں حصہ ہو ) آئن سٹائن کے عمومی نظریہ اضافت (General Theory of Relativity) سے یہ بات بھی نکلتی ہے کہ انسان کے سر اور پاؤں کے درمیان بھی وقت کا فرق ہونا چاہئے۔اس تھیوری نے مطلق وقت (Absolute Time) کے تصور کو ختم کر دیا جس کا مطلب یہ ہے کہ کائنات میں ہر