مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 269 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 269

269 جگہ ایک ہی جتنا وقت نہیں گزرتا۔اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ خلا ووقت“ کا خط منحنی -Space) (Time Curve کشش ثقل (Gravity) کی وجہ سے ٹیڑھا ہو جاتا ہے اور اس ٹیڑھے پن کی وجہ سے وقت گزرنے کی رفتار پر بھی فرق پڑ جاتا ہے۔یو نیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا پر تھ کے پروفیسر David Blair نے کہا ہے کہ ہمارا نصب العین یہ ہے کہ ہم ایک ایسی گھڑی بنائیں جو ایک میٹر کے فاصلہ کے وقت کے فرق کو بھی ظاہر کر سکے۔اس گھڑی میں چونکہ نیلم ہیرا استعمال ہوتا ہے اس لئے اس Saphire Clock کہا جاتا ہے۔گھڑی کی صحت کا راز نیلم کی صفائی میں مضمر ہے۔کہتے ہیں اگر نیلم کا کوئی بہت ہی شفاف کرسٹل ہو تو وہ صاف ترین شیشہ سے بھی ایک لاکھ گنازیادہ شفاف ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے ماینکر و ویواہروں کے گزرنے کے لئے یہ شفاف ترین چیز ہے۔اس گھڑی کے اندر ایک انسانی مٹھی کے سائز کا نیلم کا بنا ہوا سلنڈر ہوتا ہے جس میں ماینکر و ویولہریں داخل کی جاتی ہیں۔یہ لہریں اپنی صدائے بازگشت (Echo) پیدا کرتی ہیں جن کو ایک حساس آلہ (Detector) وصول کرتا ہے۔یہ آلہ اتنا حساس ہوتا ہے کہ یہ گیارہ ارب سائیکل (Cycle) ( چکر ) ایک سیکنڈ میں وصول کر سکتا ہے۔ان لہروں کو الیکڑانک آلات کے ذریعہ گن کر وقت معلوم کیا جاتا ہے۔(الفضل انٹرنیشنل 31۔7۔98)