مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 219 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 219

219 آپ کے (Genes) آپ کی ملازمت کو بھی خطرہ میں ڈال سکتے ہیں جینز (Genes) پر جونت نئی تحقیقات ہو رہی ہیں ان سے بعض موروثی بیماریوں کا بھی علم ہوا ہے اور جن لوگوں کے خون میں ایسے جینز دریافت ہوتے ہیں جن سے بعض بیماریوں کے پیش آنے کا خطرہ ہوتا ہے تو آجر انہیں ملازمت میں لینے سے کتراتے ہیں۔یہ بیماریاں کئی قسم کی ہو سکتی ہیں مثلاً نفسیاتی اور ذہنی بیماریاں۔امراض قلب اور کینسر وغیرہ۔امریکہ میں ایک سوشل ورکر کے خاندان میں کسی کو ایک نفسیاتی مرض تھی تو اس کا علم ہونے پر اس سوشل ورکر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔امریکہ کی ائر فورس میں ایک ملازم کو بھی یہی تکلیف ہونے کا ۵۰ ٪ امکان تھا تو اس کو بھی ملازمت سے علیحدہ کر دیا گیا۔امریکہ میں سرکاری ہسپتال اور علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔اس لئے اکثر کمپنیوں کو پرائیویٹ طور پر ہیلتھ انشورنس لینی پڑتی ہے۔اگر یہ انشورنس کمپنیاں جیز کی بنیاد پر بیمہ کرانے سے انکار کر دیں یا ان کے لئے بیمہ اتنا مہنگا کر دیں کہ وہ کروا نہ سکیں تو ایسے غریب لوگ عام علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے اور ہسپتالوں سے ایمر جنسی کے علاوہ انہیں کوئی سہولت میسر نہیں آسکے گی۔اس چیز نے امتیازی سلوک برتنے کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے اور یہ خطرناک رو جو چل پڑی ہے اسے جین ازم (Gene-ism) کا نام دیا گیا ہے اور اس سے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔( الفضل انٹر نیشنل 26۔7۔96)