مکتوب آسٹریلیا — Page 220
220 باپ کی وفات کے کئی سال بعد پیدا ہونے والا میٹ ٹیوب بے بی اپنے باپ کا وارث ہو گا تسمانیہ ( آسٹریلیا) کی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسمانیہ ( آسٹریلیا ) کے ایک میاں بیوی کے تین بچے پہلے سے موجود تھے۔پتہ نہیں ان کو کیا سوجھی کہ انہوں نے چار عدد جنین (Embryos) لیبارٹری میں منجمد کروا دیئے۔ان میں سے دو کو استعمال کر کے ۱۹۹۴ء میں بیوی نے ایک بچے کو جنم دیا اپریل ۱۹۹۵ء میں خاوند انتقال کر گیا۔اب اس کی بیوہ اس ایک اور بچے کو جنم دینا چاہتی ہے۔اس کے خاوند کا ترکہ ایک لاکھ نواسی ہزار ڈالر کا ہے۔لہذا ماں نے مناسب سمجھا کہ پانچویں بچے کی تیاری سے قبل عدالت سے یہ فیصلہ کروالیا جائے کہ ہونے والا بچہ بھی اپنے آنجہانی باپ کا وارث ہوگا۔تسمانیہ ہائی کورٹ تک معاملہ پہنچا اور جسٹس سلائیسر (j Slicer) نے فیصلہ دیا کہ بچہ پیدائش کے بعد ماں سے علیحدہ وجود اختیار نہ کرے لیکن چونکہ یہ فیصلہ پہلے سے موجود ہے کہ باپ کی وفات کے بعد پیدا ہونے والا بچہ ورثہ پائے گا لہذا اگر تم کسی مزید بچے کو جنم دو تو وہ باپ کے ترکہ میں سے حصہ پائے گا۔بعض دوسری ریاستیں اس فیصلے سے متفق نہیں۔ریاست وکٹوریہ کے ایک افسر نے کہا