مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 181 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 181

181 ہوا ہے شاید کبھی جسمانی بھی ایجاد ہو جائے۔جیسے فرمایا ” مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ (ق: ۱۹) یعنی انسان کوئی بات نہیں بولتا مگر اس کے پاس کوئی نگران و محافظ ہوتا ہے جوا سے ریکارڈ کرتا جاتا ہے۔قرآن کریم انسان کے گلے میں کالر باندھنے کا بھی ذکر کرتا ہے جو یوم حساب کو ایک کتاب کی شکل میں اس کے سامنے آحاضر ہوگا جیسے فرمایا وَكُلَّ إِنْسَانِ الْزَمُنهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ كِتباً يَلْقَهُ مَنْشُوراً ( بنی اسرائیل:۱۴) اور ہم نے ہر انسان کی گردن میں ایک پرندہ یا عمل باندھ رکھا ہے جس کو ہم قیامت کے دن ایک کھلی کتاب کی شکل میں اس کے سامنے رکھ دیں گے۔( الفضل انٹر نیشنل 14۔6۔96)