مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 182 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 182

182 الکوحل کی کوئی حد بھی محفوظ نہیں کہلا سکتی سڈنی میں حال ہی میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی ہے جس کے سپر داس امر کا فیصلہ کرنا تھا کہ الکوحل کی کتنی حد محفوظ قرار دی جاسکتی ہے۔کانفرنس میں ماہرین نے اپنی آراء پیش کیں۔پروفیسر روڈنی جیکسن نے کہا ”یہ موجودہ تصور کہ شراب پینے کا صحت کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے یہ تجرباتی شہادت کی ایسی تشریح پر مبنی ہے جو بہت سادہ اور سطحی ہے اور ضرورت ہے کہ اس کو زائل کیا جائے۔“ ایک ماہر نفسیات (MR۔Vaughan Raees) نے کہا ”اپنی حقیقت یعنی فنی لحاظ سے یہی کہا جاسکتا ہے کہ الکوحل زہر ہے اور اس کی زیادہ مقدار آپ کو ہلاک کر سکتی ہے۔“ بعض ماہرین نے اس کے فائدے بھی گنوائے۔آخر پر جو فیصلہ ہوا وہ یہ تھا: "Our Strategy has to be about harm minimisation if we told people like the under 40s Not to drink, they would just laugh۔We say there is absolutely no amount of Alcohol that,s absolutely "safe"۔For some people, "safe"levels may not be drinking at all۔"