مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 180 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 180

180 آسٹریلین کتے بھونکیں گے نہیں ، صرف کا ٹاکریں گے سڈنی کے شمالی مضافات میں رہنے والے کتوں کے بھونکنے سے بہت پریشان تھے بالخصوص راتوں کو ان کی نیند خراب کرتے۔یہاں بعض میاں بیوی جو ایک دوسرے کے خراٹوں کو بھی برداشت نہیں کرتے وہ بھلا کتوں کے بھونکنے کو کب تک برداشت کرتے۔آخر جب شکایات بہت بڑھیں تو ان کے تدارک کی طرف بھی توجہ پھری۔معلوم ہوا کہ اس طرح کی شکایات فرانس میں بھی ہیں چنانچہ ایک فرانسیسی کمپنی نے اس کا علاج ایک کالر کی شکل میں دریافت کر لیا ہے۔یہ کالر کتون کو بھونکنے سے روکتا ہے۔اس کی قیمت ۱۹۰ ڈالر ہے جس میں کچھ الیکڑانک آلات ، بیٹری ، مائیکروفون اور ایک تیز بد بودار مگر بے ضرر دوائی کی پچکاری ہے۔جب کتا بھونکنے لگتا ہے تو اس کی آواز سے آلات متحرک ہوتے ہیں اور دوائی کی پھوار کتے کے ناک پر پڑتی ہے اور وہ بھونکنا بند کر دیتا ہے۔تقریباً ایک ہفتے کے بعد کتے کو بھونکنے سے نفرت ہو جاتی ہے اور وہ غریب بھونکنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔یہ کالر کثیر تعداد میں فرانس سے درآمد کئے گئے ہیں لہذا یہاں کے کتے کتیاں بھونکنے سے ہی متنفر ہورہے ہیں۔اب کتے بھونکیں گے نہیں بلکہ سیدھا کا ٹاہی کریں گے۔کیا پتہ کل کلاں کو انسانوں کے لئے بھی ایک ایسا کالر تیار ہو جائے کہ جونہی کوئی دل آزار، غیظ و غضب ، طعن و تشنیع اور بدظنی وغیبت کی بات منہ سے نکلے تو کالر سے ایسی پھوار نکلے جو زبان کو بات کرنے سے روک دے۔ایسا روحانی کالر تو خدا نے پہلے ہی انسان کے ساتھ باندھا