مکتوب آسٹریلیا — Page 134
134 (Pre-marriage Course) پہلے ہی جاری کر چکی ہے اور اگلے تین سالوں میں ۶۵ کورسز چھ ملین ڈالر کے خرچہ سے چلائے گی لیکن وہ ضرورت کے لئے کافی نہیں اور پھر ان کو رسوں میں شمولیت خود اپنی مرضی پر منحصر ہے۔فادر کرس کا مطالبہ ہے کہ کورس بڑھائے جائیں اور ان میں شمولیت لازمی قرار دی جائے۔پرانے زمانے میں ہندوستان میں مسلمانوں میں ایک اس طرح کی کتاب ہوتی تھی۔عجیب سا نام تھا اس کا، کچی روٹی ، پکی روٹی۔اس کتاب میں نماز ، دینی مسائل، میاں بیوی کے حقوق وفرائض ، سسرال اور عزیزوں سے تعلقات ، چھوٹے بچوں کی تکالیف اور ان کا علاج وغیرہ درج ہوتے تھے۔اکثر لوگ بچی کے جہیز میں ساتھ یہ کتاب بھی دیا کرتے تھے۔اگر اس ضرورت کے مدنظر کوئی جدید طرز کی کتاب لکھی جائے جس میں تربیتی نقطہ نظر سے شادی بیاہ کے مسائل اور شادی شدہ جوڑوں کے لئے قرآن وحدیث کی روشنی میں ہدایات درج ہوں تو امید ہے وہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے مقدس خلفاء کے خطبات وتحریرات میں اسلامی تعلیم کی روشنی میں ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے اور معاشرہ کو حسین بنانے کے سلسلہ میں بہت رہنمائی موجود ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کے فرمودہ خطبات نکاح فضل عمر فاؤنڈیشن کی طرف سے شائع شدہ ہیں۔تمام بالغ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اسی طرح شادی شدہ جوڑوں کے لئے ان کا مطالعہ کرنا از حد مفید ہے۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے کئی ایک خطبات کی آڈیو اور ویڈیو ٹیسٹس بھی دستیاب ہیں جنہیں غور سے سننے اور ان میں بیان فرمودہ نصائح پر عمل کرنے کے نتیجہ میں بہت سی معاشرتی خرابیوں اور نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 9۔8۔96)