مکتوب آسٹریلیا — Page 133
133 شادی سے پہلے شادی کورس پاس کرنا لازمی قرار دیا جائے کیتھولک چرچ کا حکومت آسٹریلیا سے مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے لیکن اگر نہیں ہے تو شادی کرنے کے لئے نہیں ہے۔چنانچہ اس طرف توجہ دلاتے ہوئے کیتھولک چرچ کے وکیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طلاقوں کی تباہ کن بھر مارکو روکنے کے لئے شادی کا ارادہ کرنے والے خواتین و حضرات کو شادی کی اہمیت ، میاں بیوی کے فرائض و حقوق اور گھر گرہستی کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ضروری علم حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے۔بہت سے لوگ شادی کو گڑی گڑے کا کھیل سمجھتے ہیں اور نہیں جانتے کہ شادی عمر بھر اکٹھے رہنے کے عہد کا نام ہے۔فادر کرس (Cris) نے کہا کہ تمہیں کار چلانے کے لئے Licence کے لئے دو امتحان پاس کرنے پڑتے ہیں اس کے لئے پیسے خرچ کر کے سبق لینے پڑتے ہیں لیکن شادی کے لئے آپ کو صرف اٹھارہ سال کا ہونا چاہئے۔ایک ماہ اور ایک دن کا نوٹس چاہئے اور ایک ایسا فرد جو آپ سے شادی کرنے پر راضی ہو اور بس۔حالانکہ اگر ایک شادی ٹوٹ جاتی ہے تو اس سے جو مسائل، پریشانی اور دکھ پیدا ہوتے ہیں وہ اس سے بہت زیادہ ہیں کہ ڈرائیونگ اچھی نہ آتی ہو اور کار کا حادثہ ہو جائے شادی ٹوٹنے کا حادثہ کارٹوٹنے کے حادثہ سے زیادہ گھمبیر ہوتا ہے۔اگر چہ حکومت ماقبل شادی کورس