مکتوب آسٹریلیا — Page 50
50 50 سپین کے کھلنڈروں نے بے چاری گائے کو وسکی پلا پلا کر مار دیا سپین کے بعض کھلنڈرے کھیل ہی کھیل ہی میں بے زبان جانوروں کو جان سے مار دیتے ہیں جس میں زندہ بکری کو اونچی عمارت سے زور سے نیچے پیخ دینے کی ظالمانہ کھیل بھی شامل ہے جس کے خلاف وہاں کی حقوق حیوان کی تنظیم نے آواز بلند کی ہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ شمالی سپین کے ایک گاؤں (Villarefrades) میں ایک تہوار کے روز پیش آیا۔کچھ کھلنڈروں نے ایک گائے کو پکڑ کر زبردستی و سکی کی چار بوتلیں اس کے اندر انڈیل دیں گائے یہ زیادتی برداشت نہ کر سکی اور حرکت قلب بند ہو جانے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔کچھ عرصہ قبل سڈنی میں شراب کی مضرت پر ایک سیمینار ہوا تھا جس میں ایک ڈاکٹر نے کہا تھا کہ سمجھنے کی بات ہے کہ الکوحل بہر حال ایک زہر ہے کیونکہ اس کی زیادہ مقدار مہلک ہے۔جو چیز انسانوں کی جان لے سکتی ہے وہ حیوانوں کی بھی لے سکتی ہے۔سپین کے کھلنڈروں کو اگر گائے کا یہ آخری پیغام سمجھ میں آجائے تو اس بے چاری گائے کی جان رائیگاں نہیں گئی۔( ہیرلڈ ور جون 1996ء ) ( الفضل انٹرنیشنل)