مکتوب آسٹریلیا — Page 49
49 آسٹریلیا نے اپنی کالی بھیڑوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا آسٹریلیا میں سفید بھیڑیں اٹھانوے فیصد اور کالی بھیٹر میں صرف دو فیصد ہیں۔لیکن ان کا وجود بھی نا قابل برداشت ہے۔چنانچہ جینز کی تبدیلی کے ذریعہ دو فیصد کالی بھیڑوں کو بھی سفید بھیڑوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔وہ کہتے ہیں کالی بھیڑوں کی وجہ سے اون کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔لیکن حقیر سمجھی جانے والی کالی بھیڑوں کے بھی ہمدرد ہوتے ہیں چنانچہ اخبار میں ایک احتجاج شائع ہوا ہے کہ کالی بھیڑوں کی نوع دنیا سے ختم ہوتی جارہی ہے۔اس لئے ان کا ختم کرنے کا پروگرام واپس لیں۔آخر کالی بھیڑوں کی اون کو سفید بھیڑوں کی اون سے علیحدہ کیوں نہیں کیا جاسکتا۔اور پھر کچھ لوگ کالا رنگ بھی تو پسند کرتے ہیں۔( ہیرلڈ ۲۶ فروری ۱۹۹۷ء) کالی بھیڑیں تو آخر پھر بھی بھیڑیں ٹھہریں۔دو فیصد کالے قدیم باشندوں کو گوروں نے کب برداشت کیا تھا۔وہ تو بہر حال انسان تھے اور بھیڑوں سے بہتر۔( الفضل انٹر نیشنل 31۔10۔97)