مکتوب آسٹریلیا — Page 43
43 مریخ کا سفر مریخ ایک سرخ رنگ کا سیارہ ہے جو ہماری زمین کی طرح نظام نشسی کا حصہ ہے۔انسان کو چاند کے بعد سب سے زیادہ شوق مریخ پر جانے کا تھا۔چاند تک اس کے قدم پہنچ چکے ہیں۔اب مریخ کی باری ہے۔چنانچہ اپنے جانے سے پہلے اپنی گاڑی وہاں پہنچا دی ہے۔اپنا پروگرام ۲۰۱۰ء میں وہاں جانے کا ہے لیکن یہ معرکہ ناسا National Aeronautics and Space) (Agency کی کیلیفورنیا میں واقع Jet Propulsion Laboratory نے سر کیا ہے۔ان کی ذہانت اور عزم قابل داد ہیں۔لگتا ہے واقعی عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں۔جو خلائی جہاز ناسا نے مریخ کی طرف بھیجا تھا اس کا نام Pathfinder Space Craft ہے۔جہاز پر چھ پہیوں والی گاڑی Sojourner بھی بھیجی گئی تھی جس پر کئی قسم کے آلات نصب تھے۔خلائی جہاز نے پیراشوٹ کے ذریعہ گاڑی مریخ پر اتار دی اور اب مریخ کے ارد گرد چکر لگا رہا ہے۔زمین سے مریخ کا فاصلہ کوئی ۴۹۵،۰۰۰،۰۰۰ کلومیٹر ( یعنی ۴۹۵ ملین کلومیٹر ہے ) جہاز تقریباً ایک لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کرتا ہوا کوئی چھ سات ماہ میں مریخ پر پہنچا۔جب وہ مریخ کے قریب پہنچا تو اس کی رفتار کم ہو کر ۲۶،۵۶۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی تھی۔پیرا شوٹ گول شکل کا ایک بہت بڑا گیند تھا جو مریخ پر ایسے گرا جیسے گیند کو زمین پر مار کر اچھالا جاتا ہے۔جب وہ کھلا تو اس کے اندر