مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 422 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 422

422 دل بھی دماغ کی طرح باہر سے پیغام وصول کرنے ، اس پر فیصلہ کرنے اور عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بین الاقوامی رسالہ ”فزیالوجی میں ملبورن یو نیورسٹی آسٹریلیا کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں پہلی بار یہ ثابت کیا گیا ہے کہ دماغ کی طرح دل کا بھی اپنا علیحدہ شعوری نظام ہے۔اگر چہ دل کے Sensory Cells دماغ کے Nerve Cells کے مقابلہ میں پانچ گنا چھوٹے ہیں اور ان کو معلوم کرنا خاصہ مشکل کام ہے۔محققین نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دل کے فعل کو سمجھنے کے لئے ایک نئی دریافت کی ہے جو یہ ہے کہ دل کے اپنے Nerve Cells مرکزی اعصابی نظام سے آزادانہ طور پر بھی کام کر سکتے ہیں۔اس انقلابی دریافت کے نتیجہ میں ایسی دوائیں وجود میں آئیں گی جو دل کی حرکت کو منضبط کرنے کے لئے براہ راست دل کے اعصاب پر اثر کریں گی بجائے اسکے کہ وہ دماغ پر اثر کریں اور دماغ آگے دل کو احکام بھیجے جس طرح آجکل ہوتا ہے۔پروفیسر ڈیوڈ ہرسٹ نے کہا ہمارے گروپ کی تحقیق نے پہلی بار یہ ثابت کیا ہے کہ دل کا علیحدہ نروس سسٹم ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ دل بھی سوچتا ہے اگر سوچنے کا مطلب یہ ہے کہ حواس کے ذریعہ علم حاصل کرنا ceiving Re Sensory Information پھر اس پر فیصلہ کرنا اور اس پر عمل کرنا تو پھر دل بھی یہ کام کرتا ہے۔دل میں ایسے حسی خلیات (Sensory Cells) ہیں جو پیغام وصول کر سکتے ہیں