مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 421 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 421

421 کا ئنات نہ ہمیشہ سے ہے اور نہ ہی ہمیشہ رہے گی۔پروفیسر صاحب نے وہی بات کہی ہے جو قرآن بار بار کہتا ہے کہ سورج چاند اور ستارے ایک (اجل مسمی) یعنی مقررہ مدت کیلئے کام پر لگائے گئے ہیں۔خدائے ذوالجلال والاکرام کے سواہر چیز فانی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ایک ازلی ابدی خالق ہی ہے جو وقت وخلا Time) (Space& کی پابندیوں سے آزاد ہے۔اس کے سوا ہر دوسری چیز مخلوق ہے اور وہ وقت و مکان کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ہندومت اور بدھ مت والے جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مادہ وروح ہمیشہ سے اپنے آپ ہیں اور کائنات ہمیشہ سے ہی اس طرح ہے جس طرح آج ، ان کو Entropy کے اصول پر غور کرنا چاہئے۔(حضور انور ایدہ اللہ نے اپنی کتاب کے صفحات ۳۱۹ تا ۳۲۸ پر اس دلچسپ مضمون کو بیان فرمایا ہے ) اس مضمون کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے اصل کتاب کا مطالعہ فرمائیں۔(الفضل انٹر نیشنل 28۔2۔2003)