مکتوب آسٹریلیا — Page 248
248 جدید آلات جاسوسی تمام حکومتیں ایک دوسرے کے خلاف ممکن حد تک جاسوسی میں لگی رہتی ہیں۔ہم خیال حکومتیں اس سلسلہ میں ایک دوسرے سے تعاون بھی کرتی ہیں اور پھر آپس میں بھی ایک دوسرے کی طرف کان اور آنکھیں کھلی رکھتی ہیں۔یہ سائنس بھی روز بروز ترقی کر رہی ہے۔ایک فائبر آپٹک کیبل (Fiber Optical Cable) کسی عمارت میں چھپا دی جاتی ہے یہ سگنل ایک بہت چھوٹی سی بیٹری کے ذریعہ ریڈیو ویوز (Radio Waves) کو ایک اور Repeater Box میں بھیجتی ہیں جو سینکڑوں میٹر دور رکھا ہوتا ہے وہاں سے آگے پھر وہ سگنل جاسوس وصول کرتا ہے لیکن اب جدید سٹم میں کسی عمارت کے اندر یہ کیبل بچھانے کے لئے یار کھنے کے لئے نہیں جانا پڑتا۔یہ ۱۹۸۰ء کی باتیں ہیں اب اس طرح کے آلات استعمال ہوتے ہیں۔Gas Loaded Laser یہ دیواروں کے باہر سے بھی دیکھ لیتا ہے اور عمارت کے اندر کی تصویریں اور بات چیت حاصل کر لیتا ہے۔Radio Laser: اس کا حجم ایک عام قلم جتنا ہوتا ہے اور یہ ہزاروں میٹر دور کی باتیں نہایت صفائی سے سن لیتا ہے۔بہت چھوٹے سائز کے چینی کے آلات جن کے اندرسونے کے پتے ہوتے ہیں اس کا پتہ بھی نہیں لگایا جاسکتا اور کسی عمارت کے اندران کو چھپایا جاسکتا ہے۔