مکتوب آسٹریلیا — Page 201
201 کہیں دور لے جا کر بغیر کوئی مذہبی رسم ادا کئے زمین میں دبا آتے ہیں۔مذکورہ بالا صورت حال پر ہندوستان کے اخبار پاؤ نیر کے ایڈیٹر ساجد عبید نے سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے: یہ ہے وہ پاکستان جس کے بارہ میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا جو دوسرے مذاہب کے مقابلہ میں عورتوں کا زیادہ خیال رکھتا ہے اور قابل توجہ قرار دیتا ہے۔یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ باوجود مسلمان ہونے کے پاکستان کے حکام اور عوام اسلام کے بنیادی اصول صداقیت اور انصاف کے معاملہ میں ناکام ہو گئے ہیں۔“ سڈنی مارننگ ہیرلڈ مورخہ ۱۲۹ اپریل ۲۰۰۴ء) (الفضل انٹر نیشنل 25۔6۔05)