مکتوب آسٹریلیا — Page 200
200 کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا مسلمان اپنے عمل سے خود ہی اسلام کو بدنام کر رہے ہیں اور الزام دوسروں کو دیتے ہیں اس کی تازہ مثال وہ خبر ہے جو آسٹریلیا کے ایک کثیر الاشاعت روز نامہ میں شائع ہوئی ہے: ( ترجمہ ) پاکستان کے روز نامہ جنگ کے مطابق ہر دوسری پاکستانی عورت کسی نہ کسی قسم کے ظلم و تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔ہزاروں عورتیں ہر سال عزت کے نام پر قتل کی جاتی ہے۔گذشتہ پانچ سالوں کے دوران صرف پنجاب میں ۹۶۷۹ عورتیں قتل ہوئیں ان میں سے ۱۶۳۸ عورتیں تو ان کے گھر والوں نے ہی انتظام اور گھریلو جھگڑوں کی بناء پر قتل کر دیں ۴۶۶۲ عورتیں اس لئے ماری گئیں کہ وہ بے چاری جہیز تھوڑا لائی تھیں یا اس لئے کہ انہوں نے ورثہ کی جائیداد میں سے اپنا حصہ طلب کیا تھا۔مقتولین میں سے ۳۳۷۹ عورتوں کو یا تو آگ سے جلا کر مارا گیا یا تیزاب پھینک کر۔ایک دوسرے پاکستانی روزنامہ ”خبریں“ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک جاگیردارانہ رسم جاری ہے جس کو کاروکاری کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ جن عورتوں کے بارہ میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خاندان کی بے عزتی کی ہے انہیں با قاعدہ ایک رسمی تقریب کے طور پر قتل کیا جاتا ہے اور مارنے کے بعد ان کی لاشوں کو غیر رشتہ دار مردوں کے سپر د کر دیا جاتا ہے جو انہیں