مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 202 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 202

202 زیتون کی خوبیاں اور اس سے متعلقہ روایات اٹلی کے انتخابات میں زیتون کے درخت کا اتحاد (Olive Tree Coalition) جیت گیا ہے۔ایک اخبار کے کالم نویس لکھتے ہیں کہ اس کی وجہ اتحاد کا خوبصورت نام ہے۔زیتون قوم کی صحت کے لئے اچھا ہے۔اس میں نہ صرف کولیسٹرول نہیں ہوتا بلکہ یہ کینسر اور امراض قلب کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔زیتون عمدہ اخلاق کی نمائندگی کرتا ہے۔اس کا صاف پاک تیل جس میں کوئی ملاوٹ نہ ہو کا ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے۔زیتون ہمت ، بہادری اور صبر بھی ظاہر کرتا ہے کیونکہ یہ سب سے اچھا ایسی زمین میں اگتا ہے جہاں کی زمین اور آب و ہوا ایسی ہو کہ اسے نشو ونما کے لئے جدو جہد درکار ہو۔زیتون امن کا بھی نشان ہے اور اسے روایتی طور پر صلح اور امن کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔زیتون فتح کا بھی نشان ہے۔چنانچہ شروع میں اولمپک کھیلوں میں جیتنے والوں کو زیتون کے پتوں سے بنا ہوا تاج پیش کیا جاتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں زیتون کی قسم کھائی ہے یعنی اس کو شہادت کے طور پر پیش کیا ہے جیسے فرمایا 'والزیتون (التین :۲) اس کی تشریح میں حضرت مصلح موعودہ تفسیر صغیر میں فرماتے ہیں: زیتون کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ زیتون کی شاخ حضرت نوح کے واقعہ کی یاد دلاتی ہے اور وہ بھی رحم اور امن کے واقعہ کو۔چنانچہ بائبل میں لکھا ہے کہ حضرت نوح کی کشتی جب جودی یعنی اراراط پر پہنچی تو حضرت نوح نے