مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 163 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 163

163 کرتے دیکھائے گئے ہیں ان کی بارہ بارہ انگلیاں تھیں، بارہ ہی ٹخنے ، پیاز کی شکل کے جسم اور لمبے سر تھے۔جولوگ اڑن طشتریوں کے وجود کو مانتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ امریکہ کی ائر فورس نے اس واقعہ پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔لیکن دوسری طرف ائر فورس والوں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں جو کچھ وہ دکھانے کا کہتے ہیں وہ ایک دھو کہ پر مبنی مذاق کے سوا کچھ نہیں۔اڑن طشتریوں کی حقیقت کے بارہ میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ زمین کے علاوہ آسمانی کروں میں بھی چلنے پھرنے والی زندہ مخلوق خدا نے پیدا کی ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے: اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے جانداروں کی قسم سے اس نے پھیلایا ہے۔اس کے نشانوں میں سے ہے اور جب چاہے گا ان سب کو جمع کرنے پر قادر ہو گا (الشوری: ۳۰) خدا ہی جانتا ہے کہ اس مخلوق کی نوعیت کیا ہے اور یہ اجتماع کب ، کیسے اور کہاں ہوگا۔اس کائنات میں کہیں ہوگا یا قیامت کے روز۔(الفضل انٹرنیشنل)