مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 162 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 162

162 اڑن طشتریوں کی حقیقت اخبار گارڈین لکھتا ہے کہ اڑن طشتریوں کی حقیقت معلوم کرنے کا بخار جتنا مغربی دنیا کو آج کل چڑھا ہوا ہے۔اتنا پہلے کبھی نہ تھا۔ایک پندرہ روزہ رسالہ Fortean Times تو صرف ایسی باتوں کے لئے وقف ہو گیا ہے جن کی سائنسی توجیح ممکن نہیں۔لوگوں کے ذوق شوق کا یہ عالم ہے کہ تین سال قبل اس کی اشاعت جو صرف تین ہزار تھی اب بڑھ کر چالیس ہزار ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ (Internet) اڑن طشتریوں (U۔F۔O) یعنی Unidentified Flying Objects پر بحثوں سے اٹا پڑا ہے۔اس پر یونیورسٹیوں کے پروفیسر تک کتابیں لکھ رہے ہیں جو ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہیں۔الغرض اڑن طشتریوں پر گفتگو اب ایک دلچسپ مشغلہ بن چکا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ مغربی دنیا روحانی رموز و اسرار پر آگاہی حاصل کرنے کے لئے بہت متجسس ہے لیکن وہ مذہب کا رخ اس لئے نہیں کرتے کہ اس کے احکام و قوانین پر عمل کرنا انہیں دو بھر لگتا ہے۔اس لئے ادھر ادھر سے اسرار روحانی کا علم حاصل کرنے کے لئے کان لگائے بیٹھے ہیں۔لوگوں کے بڑھتے ہوئے تجس کو دیکھتے ہوئے اب اڑن طشتریوں پر ایک فلم بھی بن گئی ہے جو اگست میں دکھائی جائے گی۔کہتے ہیں فلم میں وہ مبینہ منظر بھی شامل ہوگا جس میں دو ایسے مردہ اجسام پر اپریشن کیا گیا تھا جن کی اڑن طشتری نیو میکسیکو کےRoswell Air Force Base نزدیک ۴ جولائی ۱۹۴۷ء کو دن کے ساڑھے گیارہ بجے زمین پر گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ڈاکٹر جن کا آپریشن