مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 164 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 164

164 کیا ستر ولاکھ انواع کے جوڑے کشتی نوح میں سوار کئے گئے تھے؟ یواین او کے ایک ادارہ نے دنیا میں موجود انواع (Species) کی پہلی بار گنتی کی ہے (First Global Biodiversity Assessment) جس کے مطابق دنیا میں حیوانوں، درختوں ، پودوں ، کیڑے مکوڑوں اور بکٹیر یا وغیرہ کی تیرہ تا چودہ ملین انواع پائی جاتی ہیں۔جن میں سے تمہیں ہزار انواع صرف ایک نوع ( یعنی انسان) کے ہاتھوں مٹنے کے قریب ہیں۔ان انواع میں سے صرف پونے دو ملین ایسی ہیں جن کو دستاویزی شکل میں ریکارڈ پر اب تک لایا جا چکا ہے۔کیٹروں میں سے سات ملین انواع ایسی ہیں جن کو ابھی شمار نہیں کیا جاسکا۔یہی حال دوسری انواع کا ہے۔ایک اخباری کالم نگاران اعداد و شمار کونقل کرنے کے بعد لکھتا ہے کہ وہ انواع کے بھی کیا کہنے ہیں چودہ ملین انواع کے جوڑوں کو ایسی کشتی میں بھر دینا جو صرف ۱۵۰ میٹر لمبی ۲۵ میٹر چوڑی اور ۱۵ میٹر اونچی تھی جگہ کے صحیح استعمال کا ایک ایسا کارنامہ ہے جو صرف انہی کا حصہ تھی۔لیکن سب سے بڑا کارنامہ ہے جو صرف انہی کا حصہ تھی۔لیکن سب سے بڑا کارنامہ تو عظیم الجثہ ڈائنا سورز (Dinosaurs) کوشتی میں سوار کرنا تھا لیکن افسوس کہ حضرت نوح کی کوشش کے باوجود یہ نوع زیادہ دیر تک نہ بچ سکی۔کالم نگار نے جس واقعہ کی طرف طنز یہ اشارہ کیا ہے وہ بائبل میں پیدائش (Genesis)