مکتوب آسٹریلیا — Page 122
122 اگر سطح سمندرصرف ایک میٹر بلند ہو جائے تو کیا ہو؟ زمین سے گیسوں کے اخراج اور گرین ہاؤس اثر کے نتیجہ میں زمین روز بروز گرم ہورہی ہے بارشوں اور سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے۔اندازہ ہے کہ سن ۲۱۰۰ ء تک سطح سمندر ۲۰ تا ۹۰ سینٹی میٹر تک اونچی ہو جائے گی۔اس اضافہ سے ملائشیا ، انڈیا، بنگلہ دیش سمندروں کے ساحل پر آباد شہر اور جزیروں کے کروڑہا افراد اپنی زمینوں اور گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے انداز ا ایک سوملین ( دس کروڑ افراد دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر ہر سال مجبور ہوں گے جس سے آسٹریلیا جیسے ملکوں کو ابھی سے فکر پڑ گئی ہے۔بہت سے ملکوں کا پورا اقتصادی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔رپورٹ کے مصنف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مستقبل دن بدن غیر یقینی ہوتا چلا جا رہا ہے۔آج سے ربع صدی پہلے تک تو یہ کیفیت نہ تھی۔( الفضل انٹر نیشنل 23۔2۔96)