مکتوب آسٹریلیا — Page 110
110 کچھ عرصہ سے کشیدہ تھے۔قاتل بھی آہ بھر کر کہتا ہوگا میری بلی اور مجھ ہی کو میاؤں۔انسان کا عمل بھی طائر یا پرندے کی طرح ہے جو خود تو اڑ جاتا ہے لیکن پیچھے اپنے آثار اور نشان چھوڑ جاتا ہے۔اور اس طرح انسان کے اچھے برے اعمال کے لا تعداد نشانات اس کے اپنے وجود کے اندر اور اردگرد گواہیوں کے طور پر جمع ہوتے رہتے ہیں۔ان کا اکثر حصہ تو زندگی میں مخفی ہی رہتا ہے لیکن اس روز وہ سب ظاہر ہو جائیں گے جس کے بارہ میں خدا نے فرمایا يَوْمَ تُبلی السر آئر (الطارق: ۱۰) یعنی جس دن پوشیدہ بھید ظاہر کر دیئے جائیں گے سوائے اس کے جس پر اللہ رحم فرما دے۔اِلَّا مَنْ رَحِمَ الله (الدخان : ۴۳) ( الفضل انٹر نیشنل 23۔1۔98)