مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 111 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 111

111 ہنسی بہترین دوا ہے رسالہ ”ہیلتھ ایڈ منسٹریٹر سڈنی کے مطابق مورویا ہسپتال (Motuya Hospital) میں ( جو نیو ساؤتھ ویلز کے جنوبی ساحل پر واقع ہے ) مریضوں اور ہسپتال کے عملہ کے لئے ایک ہنسنے ہنسانے والا کمرہ (Laughter Room) تعمیر کیا گیا ہے۔جس کی بنیا د غالبا اس مقولہ پر ہے کہ ہنسی بہترین دوا ہے (Laughter is the Best Medicine) اس کمرہ میں نت نئے دلچسپ کارٹون آویزاں کئے جاتے ہیں۔نیز مزاحیہ آڈیو ویڈیو کیسٹس اور لطائف وغیرہ پر مبنی کتا بیں رکھی گئی ہیں۔تا کہ انسان جب ان کو دیکھے سنے یا پڑھے تو ان سے محظوظ ہو۔ہسپتال والوں کا خیال ہے کہ اگر کچھ عرصہ کے لئے مریض خیالات بیماری وغیرہ سے ہٹا سکیں تو اس کے جلد صحت یاب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔سیانے کہتے ہیں کہ انسان کے خیالات اور سوچ کا اس کی بیماری اور صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔مریض کی عیادت میں ایک حکمت یہ بھی ہے کہ مریض سمجھتا ہے کہ میں دنیا میں اکیلا اور بے کار نہیں ہوں بلکہ کچھ لوگ میرے لئے فکر مند ہیں اور مجھ سے پیار رکھتے ہیں اور دعائیں کرنے والے بھی ہیں۔اس طرح اس کا حوصلہ بڑھتا ہے اور ادھر ادھر کی دلچسپ باتوں سے کچھ عرصہ کے لئے طبیعت بہل جاتی ہے اور خواہ وقتی طور پر ہی سہی مریض مایوسی و یاس سے چھٹکارا پاتا ہے۔اسی لئے کہا گیا ہے کہ مریض سے حوصلہ دلانے والی باتیں کرنی چاہئیں نہ کہ اس کو مزید مایوس کرنے والی۔آنحضرت ﷺ جب کسی کی بیمار