مکتوب آسٹریلیا — Page 99
99 کان جو صرف کام کی بات سنتے ہیں، غیر پسندیدہ شور نہیں سنتے آپ کا گھر سٹرک کے کنارے واقع ہے اور ٹریفک کے مسلسل شور سے تنگ آچکے ہیں۔دفتر جائیں تو وہاں ائر کنڈیشنر اور دفتری مشینوں کا مسلسل شور آپ کو سننا پڑے گا۔ہوائی جہاز میں بیٹھیں تو اس کے شور سے کان بند ہو جاتے ہیں۔اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ کانوں میں روئی ٹھونس لیں شور کا کچھ نہ کچھ مداوا ہو جائے گا۔لیکن ساتھ ہی جو کام کاج کی باتیں آپ سننا چاہتے ہیں ان سے بھی محروم ہو جائیں گے۔اب سائنس نے اس مسئلہ کا حل بھی سوچ لیا ہے اور ایسا آلہ ایجاد کر لیا ہے کہ جو آپ کے اردگرد کے مسلسل شور (Low Frequency Noise) کو تو ختم کر دے گالیکن بات چیت کی آواز بالکل صاف سنائی دے گی۔اس کے لئے جو آلہ ایجاد کیا گیا ہے اس کا نام 2000 Quiet Zone رکھا گیا ہے۔اس کی قیمت پانچ سو ڈالر کے قریب ہے اور بنانے والی کمپنی امریکہ کی Koss Corporation ہے۔کمپنی کے ڈائریکٹر مائیکل کاس کا کہنا ہے کہ ہمارے آلے کے اولین گا ہک ہوائی جہازوں کے بین الاقوامی کمپنیاں ہونگی۔نیز یہ آلہ ایسے افراد کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوگا جن کی قوت سماعت کمزور ہے اور اردگرد کے شور کی وجہ سے بات چیت نہیں سن سکتے۔اس آلہ میں ایسے الیکٹرونک آلات نصب ہیں جو مسلسل آنے والے شور کو دوحصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ کی لہروں کو الٹادے گا۔چونکہ آواز اہروں میں سفر کرتی ہے دونوں حصوں کی