مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 81 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 81

81 سڈنی کے قریب پہاڑوں کے نیچے کچھ نئی غاریں دریافت ہوئی ہیں سڈنی کے نزدیک Blue Mountain کے علاقہ میں پہاڑوں کے نیچے کچھ غاریں واقع ہیں۔ان کو Jenolan Caves کہتے ہیں اور سیاح دور دور سے انہیں دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔غاروں کے اندر سخت ٹھنڈے پانی کے نالے اور تالاب وغیرہ بھی ہیں اور پانی کے کٹاؤ نے پتھروں کو عجیب و غریب شکلیں دے دی ہیں۔ان ٹورسٹ غاروں کے کافی نیچے جا کر غاروں کا ایک اور سلسلہ حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ نئی غاروں کا پرانی غاروں کے ساتھ کوئی رابطہ کہیں ہونا چاہئے اگر وہ رابطہ دریافت ہو جائے تو پرانی اور نئی غاروں کی مجموعی لمبائی کوئی ۳۱ کلومیٹر ہو جائے گی اور اتنی لمبائی کی کوئی غار آسٹریلیا میں پہلے دریافت نہیں ہوئی۔چوبیس آدمی جونئی غاروں کے اندر گئے ہیں بتاتے ہیں کہ وہاں کا پانی شدید سرد ہے۔درجہ حرارت کوئی دس درجے ہے۔اور اندر ایسی گھٹن ہے کہ پتہ ہی نہیں لگتا تھا کہ ہمارا رخ اوپر کی طرف ہے یا نیچے کی طرف یا کس سمت ہے۔وہ بہر حال اپنے کام کے ماہر تھے اور اپنا پورا ساز وسامان ساتھ لے کر گئے تھے۔سائنس دان کہتے ہیں کہ یہ دریافت اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے ہمیں یہ پتہ کرنے میں رہنمائی ملتی ہے کہ اس قسم کی غاریں کس طرح وجود میں آئی تھیں۔ان کا خیال ہے کہ ۲۰۰ ملین