مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 80 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 80

80 60 نیو ساؤتھ ویلز میں انسانوں اور حیوانوں کی کلوننگ اور انسانوں کو حیوانوں کے ساتھ مخلوط کرنے پر پابندی سکاٹ لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک بھیڑ کی کلوننگ کر کے دنیا کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔لوگ ڈرنے لگے ہیں کہ کل کلاں سرکاری یا پرائیویٹ طور پر کہیں انسانوں کی بھی کلوننگ نہ ہونے لگے۔نیز یہ کہ انسانی سپرم کو حیوانوں جیسے گوریلا یا سوروں کے ساتھ مخلوط کر کے کوئی ایسی مخلوق نہ وجود میں آجائے جو حیوانوں اور انسانوں کے درمیان ہو۔یہاں کی کئی تنظیموں نے اس طرح کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چنانچہ نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے وزیر صحت نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے کہ حکومت ایسے قوانین بنا رہی ہے جن کی رو سے نہ انسانوں اور حیوانوں کی کلوننگ ہو سکے گی اور نہ سڈنی کی تجربہ گاہوں سے کوئی ایسی مخلوق برآمد ہو سکے گی جو نیم انسان اور نیم حیوان ہو۔ہیرلڈ ۱۸ اپریل ۱۹۹۷ء) اچھی بات ہے۔قرآن بھی خدا کی خلقت میں تبدیلی کرنے کو شیطانی کام قرار دیتا ہے۔یوں بھی دنیا میں نیم انسانوں، نیم حیوانوں کی تعداد پہلے کونسی تھوڑی ہے بلکہ بہت ہیں جو اَسْفَلَ سَافِلِينَ ہونے کی وجہ سے حیوانوں سے بھی نیچے گرے ہوئے ہیں۔( الفضل انٹر نیشنل 5۔12۔97)