مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 48 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 48

48 (Mouse Pox) میں ایک نئے جین (Gene) کا اضافہ کر دیا ہے جو چوہے کے سپرم کو چوہیا کے بیضہ کے ساتھ ملنے میں رکاوٹ ڈال دیتا ہے۔( سڈنی ہیرلڈ ۲۵ را پریل ۱۹۹۷ء) اگر خدانخواستہ اس طرح کا وائرس انسانوں کے حسب حال تیار کر کے کسی ملک میں پھیلا دیا جائے تو اس ملک کی ساری یا اکثر آبادی کو کچھ عرصہ میں بغیر جنگ لڑے یا بم گرائے ختم کیا جا سکتا ہے جہاں تک بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کا تعلق ہے وہ تو پہلے ہی دنیا کی کئی خفیہ لیبارٹریوں میں تیار پڑے ہیں اور دنیا کے دانشور پہلے ہی حیاتیاتی جنگ (Biological Warfare) کے تصور سے لرزاں ہیں۔اور پھر کیا ضمانت ہے کہ اس طرح کے خوفناک جراثیم یا وائرس کسی مخصوص ملک کی حدود پار کر کے باقی دنیا میں اور بالخصوص اس طرح کے جراثیم تیار کرنے والوں کے اپنے ملکوں میں تباہی نہیں پھیلائیں گے۔جراثیموں کو بارڈر کر اس کرنے کے لئے کوئی پاسپورٹ ویزا در کار نہیں ہوتا۔اللہ ہی جانے جینیاتی سائنس (Genetic Engineering) کا غلط اور بے حجابانہ استعمال انسانوں، حیوانوں بلکہ چرند پرند تک کو کن کن مصائب میں مبتلا کرے گا۔(الفضل انٹر نیشنل 31۔10۔97)