مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 245 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 245

245 Canon کہتے ہیں۔آسمانی کتب میں چونکہ عقائد واعمال کے قوانین مذکور ہوتے ہیں اس لئے جو کتاب بائبل کا حصہ بننے کے لائق سمجھی جائے اسے Canonical کہتے ہیں گویاوہ خدا کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ڈکشنری کے مطابق Canonize کا مطلب ہے کہ سینٹ یا عیسائی اولیاء کی مسلمہ 66 فہرست میں شامل کرنا۔اب گو یا کلاڈیو بھی سینٹ میری کی طرح سینٹ کلا ڈ یو کہلائے گا۔لیکن بدقسمتی یہ ہوئی کہ فائنل میچ میں کلاڈیو فرانس کی ٹیم کی طرف سے ہونے والے گولوں کو نہ روک سکا ( شاید خدا کو اس کا سینٹ بننا پسند نہیں آیا لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چرچ نے اس کے سینٹ ہونے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے یا واپس لے لیا ہے۔اب گویا بزرگی، تقویٰ اور خدا شناسی کا فیصلہ کھیل کے میدان میں ہوا کرے گا۔جتنے زیادہ کوئی گول کرے گا یا مخالف ٹیم کے گول روکے گا وہ اتنا ہی پہنچا ہوا سمجھا جائے گا۔یہ تو مذہب کو کھیل بنانے والی بات ہے۔( الفضل ان نیشنل 4۔9۔98 )